Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد

Now Reading:

وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد
وزیراعظم

وزیراعظم کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ دسمبر 2024 تک 3.1 بلین ڈالر ترسیلات زر وصول ہوئیں جو کہ نومبر 2024 سے 5.6 فیصد زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ دسمبر 2023 سے دسمبر 2024 تک ترسیلات زر میں 29.3 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہمارے بیرون ملک پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے آہنی عزم کی سند ہے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ

شہباز شریف نے مزید کہا کہ ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافے سے ملکی معیشت کا پہیہ جام کرنے کا نعرہ لگانے والوں کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، پاکستان معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کے راہ پر گامزن ہو چکا ہے، حکومت پاکستان ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2024 کے دوران بیرون ملک پاکستانیوں نے ترسیلاتِ زر کی مد میں 3.1  ارب ڈالر کی ریکارڈ رقم بھیجیں، نمو کے لحاظ سے ترسیلات ِزر دسمبر 2024 سال بسال 29.3  فیصد اور ماہ بہ ماہ 5.6 فیصد  بڑھ گئیں۔

۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر