Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم اور او آئی سی سیکرٹری جنرل کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

وزیر اعظم اور او آئی سی سیکرٹری جنرل کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم شہباز شریف سے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہٰ نے ملاقات کی، جس میں مسلم دنیا میں لڑکیوں کی تعلیم، فلسطین اور کشمیر سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے مسلم ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت پر سیکرٹری جنرل کا شکریہ ادا کیا اور اس کانفرنس کو مسلم دنیا میں خواتین کی معیاری تعلیم اور بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا۔

وزیراعظم نے او آئی سی کے متحرک کردار کو سراہتے ہوئے تنظیم کے مشترکہ ترجیحات اور مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے او آئی سی کو مسلم امہ کی اجتماعی آواز کے طور پر مزید فعال بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم نے جموں و کشمیر تنازعے کے حل کے لیے او آئی سی کے اصولی موقف اور مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

Advertisement

اس موقع پر سیکرٹری جنرل نے کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کی جائز جدوجہد میں او آئی سی کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور اس سلسلے میں تنظیم کی جاری سفارتی کوششوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

وزیراعظم نے فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے فلسطینی عوام کے لیے انسانی امداد کی بلاتعطل فراہمی اور اسرائیل کے وسیع پیمانے پر جنگی جرائم کے خلاف عالمی احتساب کی ضرورت کو اجاگر کیا۔

ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ او آئی سی کو غزہ میں جنگ بندی کے لیے عالمی برادری پر دباؤ جاری رکھنا چاہیے۔

دونوں رہنماؤں نے اسلامو فوبیا سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور مشترکہ دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر گفتگو کی۔

سیکرٹری جنرل نے پاکستان کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد مسلم امہ کے مسائل کے حل کے لیے پاکستان کی سنجیدہ کاوشوں کی عکاسی کرتا ہے۔

Advertisement

ملاقات میں دونوں فریقین نے اس امر پر بھی اتفاق کیا کہ مسئلہ فلسطین کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں اور فلسطینی عوام کی امنگوں کے مطابق ہونا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 1,732 پوائنٹس گر گیا
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر