Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی میں کشتیوں کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پیش

Now Reading:

قومی اسمبلی میں کشتیوں کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کے خلاف توجہ دلاؤ نوٹس پیش

قومی اسمبلی کے اجلاس میں کشتیوں کے ذریعے انسانی اسمگلنگ کے مسئلے پر توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا گیا، جس پر وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیر قانون نے ایوان کو بتایا کہ سال 2023 میں 23 ہزار جبکہ 2024 میں تقریباً 24 ہزار مشتبہ ویزوں والے پاسپورٹ ہولڈرز کو آف لوڈ کیا گیا۔

تحقیقات کے بعد جن افراد کے سفر کو انسانی اسمگلنگ سے غیر متعلق پایا گیا، انہیں جانے کی اجازت دے دی گئی۔

اعظم نذیر تارڑ نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کے دوران 20 ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔ مزید برآں، انسانی اسمگلنگ کے تدارک کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کر دی گئی ہیں اور ان میں ججز کی تعیناتی مکمل ہو چکی ہے۔

وزیر قانون کے مطابق، وزیر اعظم ہر دو ہفتے بعد انسانی اسمگلنگ کے خلاف اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے اجلاس منعقد کر رہے ہیں۔ تاہم، سمگل ہونے والے افراد عام طور پر انسانی اسمگلروں کے خلاف مقدمات میں گواہ نہیں بنتے، جو ایک بڑی رکاوٹ ہے۔

Advertisement

اس کمزوری کو دور کرنے کے لیے حکومت جلد ایک نیا قانون متعارف کرانے جا رہی ہے تاکہ متاثرین کو گواہی دینے کے لیے قانونی تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

وزیر قانون نے یقین دلایا کہ حکومت انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گی اور اس جرم کے مکمل خاتمے کے لیے مزید قانون سازی پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر