Advertisement
Advertisement
Advertisement

قومی اسمبلی میں جہیز کی لین دین پر پابندی کے لیے قانون سازی کا آغاز

Now Reading:

قومی اسمبلی میں جہیز کی لین دین پر پابندی کے لیے قانون سازی کا آغاز

قومی اسمبلی کی رکن شرمیلا فاروقی نے ’جہیز کی ممانعت کا بل 2025‘ پیش کر دیا۔

بل کے تحت ملک میں جہیز کے لین دین پر مکمل پابندی عائد کرنے اور خلاف ورزی کی صورت میں سخت سزاؤں کا تعین کیا گیا ہے۔

بل کے مطابق، جہیز کی لین دین میں ملوث افراد کو پانچ سال قید اور کم از کم اڑھائی لاکھ روپے جرمانے کی سزا دی جائے گی۔

علاوہ ازیں، خلاف ورزی کرنے والے شخص پر جہیز کی مالیت کے مساوی رقم بطور جرمانہ بھی عائد کی جائے گی۔

جہیز کا بلا واسطہ یا بلواسطہ مطالبہ کرنے والے شخص کو دو سال قید اور اڑھائی لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا دی جائے گی، جس میں مزید توسیع بھی ممکن ہوگی۔

Advertisement

شادی کی تشہیر میں جائیداد کی پیشکش کو جرم قرار دیا جائے گا، اور ایسا کرنے والے شخص کو دو سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔

جہیز کسی اور فرد کو دینے کے بجائے صرف دلہن کی ملکیت میں شمار ہوگا، اور اگر کسی شخص نے جہیز یا جائیداد دلہن کو منتقل نہ کی تو اسے تین سال قید کی سزا دی جا سکتی ہے۔

ایکٹ کے تحت بارِ ثبوت ملزم پر ہوگا، یعنی ملزم کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اس نے قانون کی خلاف ورزی نہیں کی۔

بل کے تحت وفاقی حکومت کو امتناعِ جہیز افسران تعینات کرنے کا اختیار دیا گیا ہے، جبکہ ان افسران کے ساتھ تعاون کے لیے ایڈوائزری بورڈ کی تشکیل بھی تجویز کی گئی ہے۔

اس بورڈ میں متعلقہ علاقے کے پانچ سماجی بہبود ورکرز، بشمول تین خواتین شامل ہوں گی۔

بل کے نفاذ کے بعد 1976 کے “جہیز و تحائف پابندی ایکٹ” کو منسوخ تصور کیا جائے گا، اور نیا قانون اس کی جگہ لے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر