Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاک بحریہ کے نئے جنگی جہاز یمامہ کا دورہ ترکی؛ مشق ماوی وطن میں شرکت

Now Reading:

پاک بحریہ کے نئے جنگی جہاز یمامہ کا دورہ ترکی؛ مشق ماوی وطن میں شرکت

پاک بحریہ کے نئے جنگی جہاز یمامہ کا دورہ ترکی؛ مشق ماوی وطن میں شرکت

پاک بحریہ کے نئے جہاز پی این ایس یمامہ نے ترکیہ کی بندرگاہوں گولچک اور اکساز کا دورہ کیا اور ترک بحریہ کی مشق ماوی وطن میں حصہ لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتخانے اور ترک بحریہ کے اعلیٰ حکام نے جہاز پی این ایس یمامہ کا استقبال کیا۔

ترک نیوی فلیٹ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ابراہیم اوزدین کوثر نے پی این ایس یمامہ کا دورہ کیا جس کے بعد ان کو جہاز کی صلاحیتوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر پی این ایس یمامہ اور ترک بحریہ کے جہازوں کے درمیان مشق ماوی وطن کا انعقاد کیا گیا، جس کا مقصد دونوں بحری افواج کے باہمی تعاون اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو بڑھانا تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پی این ایس یمامہ کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور بحری تعلقات کو مزید فروغ دینے اور موجودہ برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کا موقع فراہم کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
پاکستان اور قازقستان کی مشترکہ فوجی مشقیں "دوستریم–5" جاری
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم؛ جدید سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
دنیا بھارت کو سرحدپار دہشتگردی اور علاقائی عدم استحکام کا مرکز تسلیم کرتی ہے، آئی ایس پی آر
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر