Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ چند ماہ میں خطے کی سستی ترین بجلی عوام کوفراہم کریں گے، اویس لغاری

Now Reading:

آئندہ چند ماہ میں خطے کی سستی ترین بجلی عوام کوفراہم کریں گے، اویس لغاری
آئندہ چند ماہ میں خطے کی سستی ترین بجلی عوام کوفراہم کریں گے، اویس لغاری

آئندہ چند ماہ میں خطے کی سستی ترین بجلی عوام کوفراہم کریں گے، اویس لغاری

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں پاکستان خطے کی سستی ترین بجلی فراہمی والا ملک ہوگا۔ 

وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جولائی سے نومبر گردشی قرض میں 12 ارب روپے کی کمی کی ہے، جبکہ اس سال پانچ ماہ میں ڈسکوز کا نقصان 170 ارب سے نہیں بڑھنے دیا۔

 اویس لغاری نے کہا کہ اگر دو اورکمپنیوں کے بورڈ تبدیل ہوتے تو یہ نقصان 140 ارب ہوتا، اب سب انڈسٹریل اسٹیٹس کو ون ونڈو کے تحت بلنگ ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں پیٹرول اور ڈیزل کے استعمال سے نقصان کا جائزہ لیا گیا، گلی محلوں میں موٹرسائیکل اور رکشے چارج کرنے کے لیے الیکٹرک اسٹیشن موجود نہیں ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ چارجنگ اسٹیشن کا ٹیرف 71 روپے سے کم کر کے 39 روپے 70 پیسے مقرر کیا گیا ہے ، بجلی قیمت کم کرنے سے گلی محلوں میں چارجنگ اسٹیشنز کھل سکیں گے، چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کے لیے 15 دنوں میں لائسنس مل سکے گا،

Advertisement

ان کا یہ بھی کہا تھا کہ پاور ڈویژن ملک کے بجلی کے مسائل کو کم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے، چارجنگ اسٹیشن کے قیام سے چھوٹے سرمائے والے بھی اپنا کام شروع کر سکیں گے، موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیوں والوں کے ماہانہ اخراجات میں 3 گناہ کمی آئے گی۔

 اویس لغاری نے کہا کہ عوام حکومت کی الیکٹرک پالیسی سے بہت فائدہ اٹھائیں گے، کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس پر آئی ایم ایف سے بات چل رہی ہے، چاہتے ہیں انڈسٹری کے لیے کوئی مشکل بھی نہ ہو اور معاملہ حل ہو۔

انہوں نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کا معاملے کو وزارت خزانہ لیڈ کر رہی ہے، پلانٹس کے لیے گیس کی قیمتوں میں معاملہ کچھ دن میں حل ہو جائے گا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان اضافی بجلی کی دلدل میں پھنسا ہوا ہے، جیسے جیسے بجلی کی قیمتیں کم ہوں گی اس صورتحال سے نمٹا جا سکے گا، جبکہ آئی پی پیز کے ساتھ نئے معاہدے کرنے سے مجموعی طور پر 14 سو ارب کا فرق پڑے گا، ہم آخر تک صارفین کے حقوق کے لیے لڑتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ آپ 18 سے 20 لاکھ روپے تک میں کاروبارکرسکتےہیں، جبکہ  800 سی سی الیکٹرک گاڑی کےاستعمال پر600 روپےکی بچت ہوسکتی ہے،  6 ارب ڈالرفیول موٹرسائیکل، تھری ویلرزکےلیےامپورٹ ہوتاہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر