پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
ملتان: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا۔
پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 17 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈٰیم میں ہونے جارہا ہے۔
پہلا میچ 17 سے 21 جنوری کے دوران کھیلا جائے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ 25 جنوری سے شروع ہوگا جو 29 جنوری تک جاری رہے گا۔
تاہم پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔
سری لنکا کے رنجن مدوگالے آئی سی سی میچ ریفری ہوں گے، پہلے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے راڈنی ٹکر اور انگلینڈ کے رچرڈ کیٹلبرو آن فیلڈ امپائرز ہوں گے جب کہ آسٹریلیا کے پال رائفل تھرڈ امپائر اور فیصل آفریدی فورتھ امپائر ہوں گے۔
دوسرے ٹیسٹ میں پال رائفل اور راڈنی ٹکر آن فیلڈ امپائر ہوں گے، رچرڈ کیٹلبرو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض قمر فورتھ امپائر کی ذمہ داری نبھائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News