اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے، میں اور علی امین گنڈا پور دونوں آرمی چیف سے ملے۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات ہماری پشاور میں ہوئی ہے، ہم نے اپنا سارا معاملہ آرمی چیف کے سامنے رکھ دیا ہے، دوسری جانب سے مثبت پیش رفت ہوئی ہے۔
بیرسٹر گوہر نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے براہ راست مذاکرات خوش آئند ہیں، امید ہے صورتحال اب مزید بہتر ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
