Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی پولیس اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے وفد کے درمیان اہم ملاقات

Now Reading:

کراچی پولیس اور کمیونٹی پولیسنگ کراچی کے وفد کے درمیان اہم ملاقات

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سے کمیونٹی پولیسنگ کراچی (سی پی کے) کے چیف مراد سونی کی قیادت میں آٹھ رکنی وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سی پی کے چیف مراد سونی کے ہمراہ ذیشان حبیب، خرم، سہیل، عقیق اقبال، محمد امین اور دیگر اراکین شریک تھے۔

وفد نے پولیس چیف سے ملاقات میں کراچی میں قیامِ امن کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہا اور پولیس کی کاوشوں پر مسرت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر وفد نے مختلف علاقوں میں درپیش سیکیورٹی مسائل سے آگاہ کیا، جنہیں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

سی پی کے چیف مراد سونی نے شہر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی اپ گریڈیشن اور ٹیکنیکل معاونت کے لیے تجاویز پیش کیں، جن پر ایڈیشنل آئی جی نے غور کرنے کا عندیہ دیا۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ سی پی کے کے تحت نصب کیے گئے کیمروں نے جرائم کی روک تھام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے میں مدد فراہم کی ہے۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے اس موقع پر کہا کہ پولیس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، سیف سٹی پروجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے جبکہ ایس فور پروجیکٹ کو مزید اپڈیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ عوام کو بہتر سیکیورٹی فراہم کی جا سکے۔

Advertisement

ملاقات کے اختتام پر وفد نے پولیس کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد اور تہران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز، افتتاحی پرواز روانہ
زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑی کمی ریکارڈ
سینیٹ کا اجلاس کل صبح طلب، آئینی ترمیم شامل نہیں
وزیراعظم سے ترک وزیر داخلہ کی ملاقات، پاکستان-ترکیہ تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم
اراکین قومی اسمبلی کی ماہ ستمبر کی تنخواہوں کی ہوشربا تفصیلات سامنے آگئیں
کراچی: جناح اسپتال میں ڈاکٹرز کی افسرشاہی، مریض رل گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر