Advertisement
Advertisement
Advertisement

تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کیلیے حکومت کا اہم فیصلہ

Now Reading:

تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرنے کیلیے حکومت کا اہم فیصلہ

وفاقی حکومت نے تیل و گیس کے شعبے میں اصلاحات کے تحت اہم اقدام اٹھاتے ہوئے سوئی سدرن اور سوئی نادرن کی اجارہ داری ختم کر دی۔

مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر ایک سال بعد عمل درآمد کرتے ہوئے پیداواری کمپنیوں کو 35 فیصد گیس تھرڈ پارٹی کو فروخت کرنے کا پابند بنا دیا گیا ہے، جس کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی تھرڈ پارٹی سیل سے ملک میں توانائی کے شعبے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی راہ ہموار ہوگی۔

اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (SIFC) کی کوششوں کے نتیجے میں پیٹرولیم پالیسی میں ترمیم کی گئی ہے، جس کے تحت پہلے سال 100 ملین کیوبک فٹ گیس تھرڈ پارٹی کے ذریعے فروخت کی جائے گی۔

مزید برآں، صوبوں میں موجود گیس کے ذخائر سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن ایک جامع لائحہ عمل تیار کر کے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ECNEC) میں پیش کرے گا، جبکہ اس پیش رفت پر ایک سال بعد دوبارہ رپورٹ پیش کی جائے گی۔

Advertisement

حکام کے مطابق نئی پالیسی کے نفاذ سے سستی گیس کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور زرمبادلہ کی نمایاں بچت ممکن ہوگی، جس سے معیشت کو استحکام ملے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
اب بہت ہوگیا، افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی کی گارنٹی نہ ملنے پر کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
2023 بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک کی غفلت ثابت، نیپرا نے جرمانہ عائد کر دیا
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں، طلال چوہدری
کراچی میں 11 اکتوبر سے دودھ کتنے روپے فی لیٹر ہو گا؟ ڈیری فارمرز نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر