بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
بھارت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔
بھارت نے روہت شرما کی قیادت میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لئے اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے جس میں شبھمن گل، ویرات کوہلی اور شریاس آئر شامل ہیں۔
علاوہ ازیں بھارتی اسکواڈ میں کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکشر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپرت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشوی جیسپال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجا کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چمپئنز ٹرافی 19 فروری سے شروع ہونے جارہی ہے جس میں پہلا میچ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی میں کھیلا جائے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج پاک بھارت میچ 23 فروری کو شیڈول ہے جو متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔
بھارتی ٹیم چیمپئنز ٹرافی میں اپنے تمام میچز متحدہ عرب امارات میں ہی کھیلے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News