Advertisement
Advertisement
Advertisement

ساجد خان وائٹ بال کرکٹ میں بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کے خواہشمند

Now Reading:

ساجد خان وائٹ بال کرکٹ میں بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کے خواہشمند
ساجد خان وائٹ بال کرکٹ میں بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کے خواہشمند

ساجد خان وائٹ بال کرکٹ میں بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کے خواہشمند

ملتان: اسپنر ساجد خان نے وائٹ بال کرکٹ میں بھی قومی ٹیم کی نمائندگی کی خواہش ظاہر کردی ہے۔

قومی ٹیسٹ ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز کے کھیل کے اختتام پر پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں بھی جائیں کھیلنا چاہتا ہوں، سلیکٹرز کھلائیں یا نہ کھلائیں یہ ان کا کام ہے۔

اسپنر نے کہا کہ جب بھی موقع ملتا ہے تو فوکس یہی رہتا ہے کہ اپنی ٹیم اور ملک کے لئے  پرفارم کروں، ابتداء میں بیٹسمین تھا لیکن بعد میں اسپن بولنگ شروع کی۔

سلیبریشن کے منفرد انداز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کے اسپنر نے کہا کہ آپ کو آؤٹ کرنے کے بعد آپ کی سلبریشن کروں گا جب کہ میں کسی کو منع نہیں کرتا اور اچھا لگا کہ اس نے میرا انداز اپنایا۔

ساجد خان کا کہنا تھا کہ میرے سلیبریش کے انداز کو بچے بھی کاپی کرتے ہیں جب کہ کامران غلام  بھی وہی انداز اپناتے ہیں۔ میرا ارمان ہے کہ اگلی اننگز میں پانچ آؤٹ کروں تو بابراعظم اور رضوان سے بھی سلیبریشن کا انداز کرواؤں۔

Advertisement

انہوں نے خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے رنز پڑے تو عاقب جاوید نے دوستانہ ماحول میں کہا کہ وہ بھی کھیلنے آئے ہیں، اگر وائٹ بال میں آؤں گا تو پھر نئی چیزوں کی کوشش کروں گا جب کہ میری خواہش ہے کہ وائٹ بال میں بھی پاکستان کی نمائندگی کروں۔

قومی اسپنر نے بتایا کہ ابھی ٹی ٹین میں بھی نام آیا تھا مگر بدقسمتی سے سیریز آگئی اور نہیں کھیل سکا۔ ہر کھلاڑی کی خواہش ہے کہ وہ دنیا کی ہر لیگ کھیلے مگر مجھے ابھی موقع نہیں مل رہا جب کہ ہماری برانڈ کرکٹ پی ایس ایل میں بھی مجھے کوئی فرنچائز نہیں لے رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر اسپنرز کو موقع دیں اور چاہے ٹیم میں نہ کھلائیں مگر انہیں ٹیم کے ساتھ رکھیں گے تو ہی نئے اسپنرز آئیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ملتان میں پہلا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کی پہلی اننگز میں پاکستان نے 230 رنز بنائے تھے جب کہ ساجد خان اور نعمان علی کی تباہ کن بولنگ کی بدولت ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 137 پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

اسپنر ساجد خان نے 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا جب کہ نعمان علی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور ایک وکٹ ابرار احمد کے حصے میں آئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سال 2024، کھلیوں کے دنیا میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے کھلاڑی کون؟ جانیے
عمان کیخلاف میچ میں صائم ایوب پہلی ہی گیند پر آؤٹ، شرمناک فہرست میں شامل
ایشیاکپ میں پاک بھارت ٹاکرا؛ وسیم اکرم کا دونوں ٹیموں کو اہم مشورہ
فٹبال ایشین کپ 2026 کوالیفائرز: گروپ ڈی کے میچوں کے شیڈول میں تبدیلی
ایشیا کپ : فیکٹری مالک نے پاک بھارت میچ کے 700 ٹکٹس مفت تقسیم کر دیئے
ٹی 20 میں سنچری کا نیا ریکارڈ، فل سالٹ نے جنوبی افریق بالرز کو تگنی کا ناچ نچا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر