
مریم نواز کا انقلابی قدم؛ لاہور کی سڑکوں پر موٹرسائیکل سواروں کیلئے الگ راستہ مختص
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے لاہور میں جدید معیار کی ٹریفک کے لیے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا گیا ہے۔
لاہور کی سڑکوں پر سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لئے الگ راستہ مختص کیا جارہا ہے، سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کی حادثات سے حفاظت ہو گی۔
مرحلہ وار لاہور کی تمام سڑکوں پر بائیکر لینز بنائی جائیں گی، پہلے مرحلے میں فیروز پور روڈ کینال روڈ سے لاہور پل تک بائیکر لین کی تعمیر جاری ہے۔
علاوہ ازیں 10 کلومیٹر بائیکرز لین کو خوبصورت سبز رنگ سے تیار کیا جا رہا ہے، بائیکرز لین کے جدید عالمی تصور سے حادثات میں کمی اور ٹریفک کی روانی آئے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے بائیکرز لین پر تعمیراتی معیار کو بہترین بنانے کی ہدایت دے دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News