
پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز نے ژوب میں پاک افغان بارڈر پر دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
اس کامیاب کارروائی پر وزیراعظم، صدر مملکت، اور وزیرداخلہ سمیت پوری قوم نے سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت اور عزم کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
وزیراعظم نے سیکیورٹی فورسز کی اس کامیاب کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد سرحد پار سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے، جنہیں بہادری سے ناکام بنایا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ قوم کو اپنی سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر فخر ہے، اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔
صدر مملکت نے سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی اور پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ فورسز سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں اور قوم کو ان پر مکمل اعتماد ہے۔”صدر مملکت نے دہشت گردی کے خاتمے اور سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنے پختہ عزم کا اظہار بھی کیا۔
وفاقی وزیرداخلہ نے ژوب میں کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ فورسز نے خارجی دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ انہوں نے کہا، قوم کو اپنی فورسز کی قربانیوں اور پیشہ ورانہ کارکردگی پر ناز ہے
آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے پاک افغان بارڈر پر خارجی دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ پاکستان بار بار افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ کا مطالبہ کرتا رہا ہے اور توقع کرتا ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی۔
آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔ حکومت اور عوام نے اس کامیابی پر فورسز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پوری قوم اپنے محافظوں کے ساتھ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News