Advertisement
Advertisement
Advertisement

حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا

Now Reading:

حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا
حماس

حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 3 اسرائیلی قیدی ریڈ کراس کے حوالے کردیے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق غزہ اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عملدر آمد کا آغاز ہوگیا، تاہم اسرائیلی فوج کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریڈ کراس نے اسرائیل کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ تینوں قیدی خواتین کی صحت کی حالت بہتر ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق قیدی غزہ میں اسرائیلی فوج کے حوالے کردیے گئے، حماس کی تحویل سے ملتے ہی تینوں قیدیوں کا طبی معائنہ کیا گیا، تاہم رہائی پانے والے 3 قیدیوں میں ایک برطانوی نژاد شہری بھی شامل ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ اسرائیلیوں کی رہائی کے بدلے اسرائیل بھی فلسطینی قیدی رہا کرے گا، فلسطینی قیدیوں کا تعلق مقبوضہ مغربی کنارے، مشرقی مقبوضہ بیت المقدس ہے، تاہم اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے فلسطینیوں میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
امریکا تجارتی مذاکرات کے نتائج پر اثر انداز نہ ہو ،چینی صدر کی ٹرمپ سے فون پر گفتگو
فلسطینی مظاہرین نے اقوام متحدہ میں امریکی نمائندہ مورگن اورٹیگس کو گھیر لیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر