Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اور نیدرلینڈز کا تجارتی، سرمایہ کاری اور ماحولیاتی تبدیلی پر روابط کو فروغ دینے کا عزم

Now Reading:

پاکستان اور نیدرلینڈز کا تجارتی، سرمایہ کاری اور ماحولیاتی تبدیلی پر روابط کو فروغ دینے کا عزم
پاکستان اور نیدرلینڈز کا تجارتی، سرمایہ کاری اور ماحولیاتی تبدیلی پر روابط کو فروغ دینے کا عزم

پاکستان اور نیدرلینڈز کا تجارتی، سرمایہ کاری اور ماحولیاتی تبدیلی پر روابط کو فروغ دینے کا عزم

اسلام آباد: پاکستان اور نیدرلینڈز نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ماحولیاتی تبدیلی پر روابط کو فروغ دینے کا عزم کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا گیارہواں دور آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان جب کہ کرسٹیان ریبرگن نے نیدرلینڈز کی نمائندگی کی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاکستان اور نیدرلینڈز نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں سمیت اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جب کہ دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیشرفت اور تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور نیدرلینڈز نے سیاسی، اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ماحولیاتی تبدیلی جیسے معاملات پر روابط کو فروغ دینے کا عزم کیا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور نیدرلینڈ نے آبی وسائل، ڈیری اور لائیو اسٹاک کے ساتھ تعلیم اور ثقافت کے شعبوں میں بھی روابط کو فروغ دینے پر غور کیا۔

Advertisement

ترجمان نے مزید بتایا کہ سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے پاکستان کے لئے نیدرلینڈز کی بطور بڑے تجارتی شراکت دار اہمیت کو اجاگر کیا، پاکستان اور نیدرلینڈز نے ماحولیاتی تبدیلیوں سے درپیش چیلنجز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر