Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں دانش اسکول کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

Now Reading:

وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں دانش اسکول کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
وزیر اعظم نے آزاد کشمیر میں دانش اسکول کا سنگِ بنیاد رکھ دیا

بھمبر: وزیر اعظم شہباز شریف نے بھمبر آزاد جموں و کشمیر میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ دانش اسکول کا قیام خوش آئند ہے، اگر یہ اسکول نہ ہوتے تو ہونہار بچے و بچیاں دھول میں گم ہوجاتے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے دانش اسکول، بھمبر آزاد جموں و کشمیر کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں شرکت کی جس دوران انہوں نے تقریب سے بھی خطاب کیا۔

وزیر اعظم کا خطاب

وزیر اعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج میرے لیے انتہائی خوشی کا مقام ہے کیونکہ آج آزاد کشمیر میں دانش اسکول کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دانش اسکولز کی بنیاد نوازشریف کی زیرقیادت رکھی گئی، ذہین اور ہونہار بچوں کی تعلیم میں وسائل کی قلت حائل ہوتی ہے۔ دانش اسکول نہ ہوتے تو ہونہار بچے و بچیاں دھول میں گم ہوجاتے، آزاد کشمیر میں دانش اسکول کا قیام خوش آئند ہے۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں تعلیمی وسائل کی کمی ہے، غریب آدمی تعلیم کے مہنگے اخراجات برداشت نہیں کرسکتا جب کہ دانش اسکولوں میں تمام بچوں کو اعلیٰ تعلیم دی جارہی ہے۔

وزیراعظم نے اعلان کیا کہ دانش اسکول کےتمام اخراجات وفاقی حکومت برداشت کرے گی، گلگت بلتستان میں بھی دانش اسکول بنا رہے ہیں۔

شہباز شریف کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں جب کہ مقبوضہ کشمیر کی وادی خون سے سرخ ہوچکی ہے۔ مسئلہ کشمیر یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، مقبوضہ کشمیر کے عوام کی اخلاقی مدد کرتے رہیں گے جب کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

خالد مقبول کا خطاب

اس سے قبل وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے بھی تقریب سے خطاب کیا جس دوران ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں علم کے ساتھ دانش کا بھی اہتمام کرنے آئے ہیں، آزاد کشمیر میں دانش اسکول کی بنیاد رکھ دی ہے۔

Advertisement

وفاقی وزیر تعلیم کہتے ہیں کہ دانش اسکول تعلیم اور تربیت کا بہترین ادارہ ثابت ہوگا، دانش اسکول کشمیر کاز کے لیے بھی فائدہ مند ہوگا جب کہ دانش اسکول میں جدید تعلیم کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر کا خطاب

وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیرکی ترقی میں وزیراعظم خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جب کہ آزاد کشمیر کے لیے حکومت ہر ممکن فنڈز کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔

چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی کوششوں سے بجلی کے منصوبوں پر کام جاری ہے، مودی جو کچھ مرضی کرلے کشمیر اور پاکستان کا رشتہ کمزور نہیں ہوسکتا۔ آزاد کشمیر کا شمار دنیا کے بہترین خطوں میں ہوتا ہے جب کہ وفاقی حکومت بجلی اور سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنارہی ہے۔

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اعلان کیا کہ آزاد کشمیر کے تمام وسائل تحریک آزادی کشمیر کے لیے وقف ہیں، تحریک آزادی میں ہمارے آباؤ اجداد کا خون شامل ہے۔ تحریک آزادی کشمیر پر کبھی بھی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا۔

دانش اسکول پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دانش اسکول کا قیام وزیراعظم کی مدبرانہ سوچ کا نتیجہ ہے، دشمن ہمیں تقسیم کرنے کی کسی سازش میں کامیاب نہیں ہوگا جب کہ دانش اسکول جیسے منصوبے گیم چینجر ثابت ہوں گے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ مودی نے مقبوضہ کشمیر میں شہریوں کی زندگی اجیرن بنارکھی ہے، بلا تفریق عوام کی خدمت کرنا اسلام کا پیغام ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر