
وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت بورڈ آف ریوینیو کی ڈئجیٹلائزیشن کا اجلاس طلب
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت بورڈ آف ریوینیو کی ڈئجیٹلائزیشن کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ کو ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی گئی۔
اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت سیلز سرٹیفکیٹ کےلیے ویب پورٹل مختیار کار ، اسسٹنٹ کمشنرز کے پاس ہے، جبکہ آن لائن اسٹامپ پیپر کے لیے آن لائن درخواست دی جا سکتی ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ اسٹامپ پیپر کے لیے عرضدار کو بینک میں چالان جمع کرانا ہوگا، جبکہ ای رجسٹریشن کے لیے آن لائن درخواست دینا ہوگی۔
بریفنگ میں یہ بھی بتایا گیا کہ مختیار کار سیلز سرٹیفکیٹ کی تصدیق آن لائن کرے گا، اسکروٹنی بائیومیٹرک کے لیے درخواست گذار کو سب رجسٹرار جانا ہوگا۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بورڈ آف ریوینو کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ درخواست گذار کو اتنے چکر نہ لگوائیں، فیس کی ادائیگی آن لائن ہونی چاہیے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ ریوینیو آفس میں بھی بینک سہولت ہونی چاہیے، بائیومیٹرک کا عمل درخواست گذار کے ایک ہی وزٹ میں مکمل ہونا چاہیے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے پورا ریوینیو ریکارڈ ڈیجیٹلی دوبارہ ترتیب دینے، اور سیلز سرٹیفکیٹ اور ای رجسٹریشن کےلیے ون ونڈو سسٹم بنانے کی ہدایت دے دی۔
اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے ریوینیو ایکٹ میں ضروری ترامیم کےلیے سمری طلب کرتے ہوئے ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کو ایک دیہی اور ایک شہری دیہوں کا ریکارڈ ڈیجیٹل کرنے کا ٹاسک دے دیا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ6 ہفتے میں 2 دیہوں کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرکے دیں، اس کے علاوہ جن دیہوں کا ریکارڈ جل گیا یا ضائع ہوگیا تھا اس کے بعد اس کی ڈیجیٹلائزیشن شروع کریں۔
وزیراعلیٰ نے مینوئل ریکارڈ کو ڈیجیٹلائز کرنے کا سافٹ ویئر 2 ماہ میں بنانے کی بھی ہدایت کردی۔
اجلاس میں چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سینئر ممبر بورڈ آف ریوینیو بقااللہ انڑ، اسپیشل سیکریٹری این اینڈ جی اے ڈی زمان ناریجو، ممبر ریوینیو غلام عباس نائچ، پی ڈی ایل اے آر ایم آئی ایس سیف اللہ ابڑو اور دیگر شریک تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News