Advertisement
Advertisement
Advertisement

نشتر اسپتال کے غیر قانونی نان پریکٹسنگ الاؤنس لینے والے ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن

Now Reading:

نشتر اسپتال کے غیر قانونی نان پریکٹسنگ الاؤنس لینے والے ڈاکٹروں کے خلاف ایکشن

محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے نان پریکٹسنگ الاؤنس لینے کے باوجود پرائیویٹ پریکٹس جاری رکھنے پر نشتر اسپتال ملتان کے 12 ڈاکٹرز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق، یہ ڈاکٹرز نان پریکٹسنگ الاؤنس وصول کر رہے تھے، جو کہ سرکاری ملازمین کو اپنے ذاتی کلینک یا پریکٹس چلانے سے منع کرتا ہے۔

ان ڈاکٹرز کی جانب سے اس اصول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پرائیویٹ پریکٹس جاری رکھنے پر محکمہ صحت نے کارروائی کی۔

ان ڈاکٹرز میں سینیئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر سعدیہ، سینیئر رجسٹرار ڈاکٹر تیمور چغتائی، اور میڈیکل آفیسر ڈاکٹر شہرام شوکت شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سدرہ صباء، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد سعید، سینیئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عائشہ ظہور، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کمال مصطفیٰ، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر ندیم منشاء، سینیئر ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر فاطمہ ہاشمی، میڈیکل آفیسر ڈاکٹر رانا محمد جاوید افضل، ویمن میڈیکل آفیسر ڈاکٹر انعم زاہرہ اور سینیئر رجسٹرار ڈاکٹر مہوش سعید بھی ان ڈاکٹرز میں شامل ہیں۔

تمام ڈاکٹرز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اگلے 7 روز میں اپنا تحریری جواب جمع کروائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان کی جگہ زمبابوے سہ ملکی سیریز میں شامل ہوگیا
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر