
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کئے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے۔
اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات پر دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے صرف 2 مطالبات رکھے تھے، 7 دن کافی تھے کمیشن کے لیے لیکن کوئی پراگریس نہیں ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کی قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے ہیں۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے مزید کہا کہ ایک 2021 کا قانون ہے، پانچ 2023 کے، دو 2024 کے ہیں، 2021 والا قانون ابھی پاس نہیں ہو سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News