Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ میں چین مخالف گروپ سے ملاقات اور پروگرام میں شرکت کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں، محسن نقوی

Now Reading:

امریکہ میں چین مخالف گروپ سے ملاقات اور پروگرام میں شرکت کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں، محسن نقوی
امریکہ میں چین مخالف گروپ سے ملاقات اور پروگرام میں شرکت کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں، محسن نقوی

امریکہ میں چین مخالف گروپ سے ملاقات اور پروگرام میں شرکت کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں، محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ امریکہ میں چین مخالف گروپ سے ملاقات اور پروگرام میں شرکت کی خبر میں کوئی حقیقت نہیں ہے بلکہ یہ ایک منفی پروپیگنڈہ تھا۔

وفاقی وزیر داخلہ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ محسن نقوی نے ممتازڈیموکریٹک رہنما طاہر جاوید سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے دورہ کا مقصد پاکستان کے نقطہ نظر اور حقیقی صورتحال سے امریکہ کے منتخب اراکین کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔

 محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کے ریاستی معملات اور حکومت کے حوالے سے امریکہ میں بہت گند پھیلایا جارہا تھا اور امریکی منتخب اراکین کے ذہنوں میں زہر پھیلایا جا رہا تھا، واشنگٹن میں امریکی منتخب اراکین سے ملاقاتیں بہت سود مند رہیں اور انہیں منفی پروپیگنڈے کا ادراک ہوا۔

وفاقی وزیر داخلہ کا یہ بھی کہنا تھا امریکی منتخب اراکین کے ذہنوں میں زہر بھرنا میری نظر میں ملک دشمنی ہے، آپ سیاست کریں آپ کا حق ہے سیاست کرنا، لیکن اس حد تک نہ جائیں کے جس سے پاکستان کا نقصان ہو۔

 محسن نقوی نے کہا کہ امریکی منتخب اراکین کی جانب سے مثبت رسپانس ملا ہے اور انشااللہ آنے والے وقت میں مزید مثبت صورتحال نظر آئے گی۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ منتخب اراکین سے میری ملاقات کے بعد ٹوئٹس کرائے گئے لیکن جن اراکین کانگریس کے ٹوئٹس سامنے آئے ان کی جانچ پڑتال کرلیں کہ ان کو اسرائیل کی فنڈنگ کتنی ہے، امریکی منتخب اراکین بہت سمجھدار ہیں اور وہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں چاہتے ہیں۔

محسن نقوی کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی کرکٹ اسٹار صائم ایوب پاکستان کا اثاثہ ہیں ان کے کیس کو خود مانیٹر کررہا ہوں، صائم ایوب سے روزانہ رابطے میں ہوں ان کا علاج چل رہا ہے آئندہ ایک دو دن میں ان کا پلاستر اتر جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ نے کہا کہ صائم ایوب کو وقت لگے گا میں چیمپئن ٹرافی کی وجہ سے صائم ایوب کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتا، میں خود ایک ایک چیز کو مانیٹر کر رہاہوں کیونکہ وہ ہمارا اثاثہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر