Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

Now Reading:

آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کا ملک گیر احتجاج کا اعلان

آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے 31 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کردیا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو وقت پر تنخواہیں ملنی چاہیے، حکومت پیکا آرڈیننس لیکر آئی ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے۔

انہوں نے کہا کہ 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کے حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا، اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا تھا، بلکل فیک نیوز نہیں ہونا چاہیے مرضی کے صحافیوں کو استعمال کیا جاتا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ حکومت پیکا آرڈیننس سے قبل مشاورت کرتے تو بہتر ہوتا، ہم صحافی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایک کوڈ آف کنڈکٹ ضرور بننا چاہے لیکن آزادی پر حملہ بھی قبول نہیں کرینگے۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ گزشتہ دنوں میں نے قطر کا دورہ کیا وہاں صحافیوں سے ملاقات کی، قطر میں فلسطین کی آواز بننے والے صحافیوں سے گفتگو کی۔

نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ حماس نے اسرائیل کے خلاف تاریخ رقم کردی تھی، پندرہ ماہ کے بعد ایک امن معاہدہ ہوا ہے یہ حماس کی فتح ہے، پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا لیکن فلسطینی جرات کے ساتھ لڑتے رہے، اسرائیل کی شکست اسرائیل کی ہی نہیں بلکہ امریکی شکست بھی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر