Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے لیے 178 رنز درکار، 6 وکٹیں باقی

Now Reading:

پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف جیت کے لیے 178 رنز درکار، 6 وکٹیں باقی

ملتان میں کھیلے جا رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کو جیت کے لیے 178 رنز درکار ہیں، جبکہ اس کی 6 وکٹیں باقی ہیں۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 244 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس کے بعد پاکستان کو 254 رنز کا ہدف ملا۔

پاکستان کی دوسری اننگز کا آغاز مایوس کن رہا، جہاں شان مسعود اور محمد ہریرہ 2، 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم 31 رنز بنا کر جلد آؤٹ ہو گئے، جبکہ کامران غلام نے 19 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس وقت سعود شکیل 13 اور کاشف علی ایک رن کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

پاکستان کی باؤلنگ کی بات کی جائے تو ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 244 رنز پر آؤٹ کرنے میں نعمان علی اور ساجد خان نے اہم کردار ادا کیا، دونوں نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ، کاشف علی اور ابرار احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے کپتان کریگ براتھ ویٹ نے 52 رنز کی قیمتی اننگز کھیلی، جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں میکل لیوس 7، عامر جینگو 30، کیویم ہوج 15، ایلک اتھاناز 6، جسٹن گریوز 10، کیون سنکلیئر 28، ٹیون املاچ 35 اور گڈاکیش موتی اور جومل واریکن نے 18، 18 رنز بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صاحبزادہ فرحان اور دھونی کے اسٹائل میں مماثلت، مگر اعترض کیوں؟ گن سیلیبریشن اورکون کون کرچکا؟
بھارتیوں کو پھر مرچیں لگ گئیں، رونالڈو نے بھی حارث رؤف کے انداز میں رافیل گرایا، ویڈیو وائرل
آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں ، سوریا کمار کو آئی سی سی کی ہدایت ، حارث رئوف اور صاحبزادہ فرحان کی بھی طلبی
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
ویمنز ورلڈ کپ کی تیاری: گرین شرٹس کی کولمبو میں بھرپور ٹریننگ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر