Advertisement
Advertisement
Advertisement

غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کیلئے پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

Now Reading:

غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کیلئے پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کیلئے پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز نے غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے سدباب کیلئے پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کمرشل اور رہائشی علاقوں کے الگ الگ یکساں کلر اور ڈیزائن کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ہاؤسنگ سوسائٹیز میں گھروں کو ماحول دوست، واک ایبل اور جدید تقاضوں کے مطابق بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں ای ٹینڈرنگ کی وجہ سے کروڑوں روپے کی بچت ممکن ہوئی، لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے فیز ون کے تحت 414 اسکیموں پر پیش رفت کی رپورٹ پیش کی گئی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے روزانہ تفصیلی رپورٹ طلب کر لی اور کہا کہ ٹاؤن پلاننگ مستحکم مستقبل کی ضمانت ہوتی ہے، ناقص حکمت عملی کی وجہ سے اربن ایریاز میں بے ہنگم غیرقانونی ہاؤسنگ سوسائٹیاں بن رہی ہیں۔

Advertisement

اجلاس میں اس حوالے سے پنجاب اسپیشل پلاننگ اتھارٹی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا اور ہاؤسنگ سیکٹر کی زیر التواء درخواستیں فوری طور پر نمٹانے کا حکم بھی دیا گیا۔

دوران اجلاس بتایا گیا کہ کمرشل، رہائشی اور زرعی زمینوں کی زوننگ کی جائے گی، پی ایس پی اے ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلان اور زوننگ کرے گی، ڈسٹرکٹ لینڈ یوز پلان اور زوننگ کو ہر چار سال میں ریویو کیا جائے گا۔

اجلاس میں پنجاب کے اضلاع میں ڈسٹرکٹ اسپیشل پلاننگ کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا اور بتایا گیا کہ متعلقہ ڈپٹی کمشنر متعلقہ ڈسٹرکٹ اسپیشل کمیٹی کے سربراہ ہوں گے، واپڈا، سوئی گیس، واسا سمیت سروسز فراہم کرنے والے دیگر اداروں کے نمائندے بھی ڈسٹرکٹ اسپیشل کمیٹی میں شامل ہوں گے۔

اس موقع پر مریم نواز کا کہنا تھا کہ زمینوں کے اراضی کے غیر قانونی استعمال کو روکنے کے لئے وائلیشن ٹریکنگ میکنزم بھی دیا جائے گا، ڈسٹرکٹ ڈیجیٹل وال کے ذریعے اراضی کے غلط استعمال کی نشاندہی ہوگی، ڈیجیٹل ڈیٹا کی بنیاد پر درخواستوں کی فاسٹ ٹریک پر منظوری کا فیصلہ بھی کیا جا سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر