رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کی تفصیلات سامنے آگئیں
رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں بیرونی سرمایہ کاری کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
دستاویز کے مطابق رواں مالی سال 1 ارب 32 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی۔
رواں مالی سال پاکستان میں چین نے 53 کروڑ ڈالر سے زیادہ سرمایہ کاری کی جبکہ ہانگ کانگ اور برطانیہ نے 13 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی۔
دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ سوئٹزرلینڈ نے پاکستان میں 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی جبکہ امریکہ کی جانب سے 4 کروڑ 85 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔
اس کے علاوہ فرانس سے 7 کروڑ 27 لاکھ ڈالر، نیدرلینڈز سے 4 کروڑ 88 لاکھ ڈالر اور یو اے ای سے 6 کروڑ 37 لاکھ ڈالر سے زیادہ کی بیرونی سرمایہ کاری آئی۔
دستاویز کے مطابق سنگاپور سے 2 کروڑ سے زیادہ اور مالٹا سے 2 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری آئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
