
سندھ ہائیکورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز نے عہدے کا حلف اٹھالیا
کراچی: سندھ ہائی کورٹ کے 12 ایڈیشنل ججز نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس محمد شفیع صدیقی نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والے ایڈیشنل ججز میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس حسن اکبر، جسٹس عبد الحامد بھرگڑی، جسٹس جان علی جونیجو، جسٹس علی حیدر، جسٹس محمد جعفر رضا، جسٹس خالد حسین شاہانی، جسٹس ریاضت علی سہڑ، جسٹس فیض الحسن شاہ، جسٹس نثار احمد اور جسٹس محمد عثمان علی ہادی شامل ہیں۔
بارہ نئے ایڈیشنل ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 40 ہوگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News