Advertisement
Advertisement
Advertisement

وفاقی حکومت کو خزانے اس شہر کیلئے کھولنے کی ضرورت ہے، مرتضیٰ وہاب

Now Reading:

وفاقی حکومت کو خزانے اس شہر کیلئے کھولنے کی ضرورت ہے، مرتضیٰ وہاب
وفاقی حکومت کو خزانے اس شہر کیلئے کھولنے کی ضرورت ہے، مرتضیٰ وہاب

وفاقی حکومت کو خزانے اس شہر کیلئے کھولنے کی ضرورت ہے، مرتضیٰ وہاب

کراچی:میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاقی حکومت کو خزانے اس شہر کے لیے کھولنے کی بھی  ضرورت ہے۔

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے چائنا گیٹ کیماری میں نو تعمیر سڑک اور ترقیاتی کاموں کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کیماڑی کی اس سڑک پر ہیوی ٹریفک بھی چلےگا، 134 ملین کی لاگت سے یہ پراجیکٹ مکمل کیاگیا ہے۔

میئر کراچی نے کہا کہ مچھیروں، صنعتکاروں، آئل ٹرمینل والوں کے لیے سڑک مکمل کرلی، یہ وہ سوچ ہے جس کا وعدہ بلاول بھٹو نےکراچی والوں سےکیا تھا۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ مسائل حل کرنے کی جستجو اور کام چھوٹی سی بلدیہ عظمیٰ نےکیا ہے، ٹریلر پورے ملک میں جاتے ہیں،کیا وفاقی حکومت کا کام نہیں؟

میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کی ایک اہم شاہراہ پر ہم موجود ہیں، یہ وہ شاہراہ جو مچھیروں کی گزرگاہ ہے، یہ وہ شاہراہ ہے جہاں لوگ مچھلی خریدنے اور کھانے کے لیے آتے ہیں، آئل ٹرمینل کے لیے یہ سڑک جانی جاتی ہے۔

Advertisement

 مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج چند ماہ قبل یہاں پر سڑک موجود نہیں تھی کئی کئی گھنٹے تک لوگ ٹریفک میں پھنس جاتے تھے، پیپلزپارٹی کی تنظیم اور دوستوں نے مشورہ دیا یہاں بہتر کنیکٹوٹی کے لیے متبادل راستہ بنائیں، اس سڑک کی از سر نو تعمیر کے بعد ہم یہاں آئے ہیں۔

میئر کراچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے کام کیا، یہاں عام گاڑیاں نہیں ہیوی ٹریفک بھی چلتا ہے، یہ وہ نئی سوچ ہے جس کے تحت بلا تفریق لوگوں کی خدمت کرنے کا فیصلہ پیپلزپارٹی نے کیا۔

 مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ امیر ہو یا غریب پیپلز پارٹی کے نزدیک سب برابر ہیں، چائنا پورٹ اس سڑک پر موجود ہے اس کے علاوہ آئل مارکیٹنگ اور ٹرمینل یہاں موجود ہیں، مسائل حل کرنے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی چھوٹی سی کوشش کر رہی ہے وفاق نہیں کر رہا۔

 میئر کراچی کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسائل حل کرنے کے لیے بلدیہ عظمیٰ کراچی کوشاں ہے ہمیشہ یہ نہیں ہو سکتا کام کے ایم سی کے حوالے ہوں ٹیکس اور وسائل کے پی ٹی کے حوالے ہوں۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعظم سے درخوست کرتا ہوں اپنے وزراء کو کہیں ہمارا ہاتھ تھامیں آئسولیشن میں کام نہیں ہو سکتا۔

میئر کراچی نے کہا کہ بلاول صاحب آج امریکہ جا رہے ہیں، بلاول صاحب پہلے امریکہ جائیں گے ایک روایتی ناشتے میں شرکت کرینگے، اس کے علاوہ بلاول آکسفورڈ یونین اور جرمنی بھی جائیں گے۔

Advertisement

مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ جتنی بھی چے مگوئیاں ہو رہی  ہیں ہونے دیں، بلاول صاحب کے وزٹ میں پاکستانی قوم کی مثبت نمائندگی کریں گے، ایم کیو ایم والے بھائیوں سوری یار معذرت کام کر رہا ہوں۔

 میئر کراچی نے کہا کہ روڈ کٹنگ والا کام کب سے اس شہر میں چل رہا ہے، تفریق اور تعصب کا کارڈ کھیلنے والے روڈ کٹنگ کی اجازت دے رہے ہیں، تعمیر ہم کرتے ہیں تنقید وہ کرتے ہیں ، وزیراعلیٰ سے گزارش کی ہے یہ نہیں ہو سکتا کام کریں، مافیا روڈ کٹنگ کی اجازت دے۔

مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایم سی کی جانب سے ایس ایس جی سی ، انٹرنیٹ پروائیڈر کمپنی، کے الیکٹرک کو خط لکھا جائے گا، وفاقی حکومت سے کہتا ہوں گیس آ نہیں رہی اربوں روپے لائن پر خرچ کیوں ہو رہے ہیں، یہ بھی اس شہر کے انفرا اسٹرکچر کے ساتھ سازش کی جا رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر