Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرونا وائرس سےبچاو  کیلئے ڈریپ کے اہم اقدامات

Now Reading:

کرونا وائرس سےبچاو  کیلئے ڈریپ کے اہم اقدامات
ڈریپ

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ ) نے پاکستان میں تیار ہونیوالے  وینٹیلیٹرز کے کلینکل ٹرائلز اور  کلوروکوئن کے خام مال کی  مقامی طور پر  تیاری کی اجازت دے دی ہے ۔

وزارت صحت کے مطابق ڈاکٹر ظفر مرزا کی ہدایت پر کرونا وائرس سےبچاو  کیلئے ڈریپ کے اہم اقدامات کر رہی ہےجبکہ ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ حکومت کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھر پور عملی اقدامات کو یقینی  بنارھی ہے۔

 ڈریپ نے کلوروکوئن کے خام مال کی  مقامی طور پر  تیاری کی اجازت دے دی ہے جبکہ ڈریپ نے  کرونا کیلئے پلازما تھیراپی کے کلینیکل ٹرائلز اور پاکستان میں تیار ہونیوالے  وینٹیلیٹرز کے کلینکل ٹرائلز کی اجازت بھی دے دی ہے۔

 یاد رہے کہ پاکستان انجینئرنگ کونسل کے تیار کردہ وینٹیلیٹرز کو استعمال کرنے سے پہلے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے ڈریپ کی جانب سے  پچاس سے زاید کمپنیوں کو 3ماہ کیلئے ہینڈ سینیٹایزر بنانے کی اجازت سیناٹیزرز کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے ڈریپ نے کچھ دن پہلے نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں اب تک کورونا وائرس سے ہونے والی اموات  کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئیں ہیں۔

Advertisement

کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 88 ہزار سے تجاوز کرگئیں

 کورونا وائرس کی عالمی وباء دنیا کے 200 سے زائد ممالک میں پھیل چکی ہے جس میں 88،565افراد ہلاک جبکہ 15لاکھ 21ہزار  سے زائد افراد متاثر ہیں۔

دوسری جانب اس وائرس کو شکست دے کر صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 3لاکھ 31ہزار سے زائد ہے۔

اس مہلک وائرس کے سب سے زیادہ مصدقہ مریض امریکہ میں ہیں جہاں 4 لاکھ 35ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں جبکہ مرنے والوں کی تعداد 15ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر