آئی سی سی چیمپینز ٹرافی ٹور مکمل کرنے کے بعد واپس لاہور پہنچ گئی
آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2025 اپنا ٹور مکمل کرنے کے بعد لاہور واپس پہنچ گئی ہے۔
ٹرافی آج سے 2 فروری تک شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان اور بہاولپور کا دورہ کرے گی، جبکہ ٹافی 3 فروری کو لاہور واپس آئے گی اور 5 فروری کو سرگودھا کا ٹور کرے گی، ٹرافی 6 فروری کو پشاور اور اسلام آباد کا دورہ کرے گی۔
ٹرافی 7 فروری کو قذافی اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں اور 11 فروری کو نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی، جبکہ ٹرافی پاکستان کے دوسرے مرحلے کا دورہ 15 فروری کو ختم کرے گی۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپینز ٹرافی گزشتہ روز لاہور واپس پہنچی تھی، جبکہ ٹرافی اس سے پہلے پاکستان میں 16 سے 25 نومبر تک پاکستان آئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News