Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

فخر عالم ، ہم کورونا سے نہیں لڑ سکیں گے

Now Reading:

فخر عالم ، ہم کورونا سے نہیں لڑ سکیں گے
فخر عالم

پاکستان کے نامور اداکار، گلوکار  اور میزبان فخرعالم کا کہنا ہے کہ کچھ چیزوں ک وجہ سے ہم کورونا کی وبا سے لڑ نہیں سکتے۔

تفصیلات کے مطابق فخر عالم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ جب تک ہم سیاسی تعصب کو ترک نہیں کریں گے تب تک ہم اس وبا سے لڑنہیں سکیں گے۔

یاد رہے فخرعالم نے ٹوئٹر پر لکھا کہ یہ بات 10 مارچ کی ہے جب پاکستان سُپر لیگ کا سیزن فائیو جاری تھا اور کسی نے بھی یہ نہیں سوچا تھا کہ یہ سب ہوگا جو کچھ آج ہورہا ہے اور ہم یہاں آکر رُک جائیں گے جہاں ہم آج کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوف ہے کیونکہ یہ امتحان ہمارہ پوری قوم کے لیے بھی ہے۔

اداکار فخر عالم کا کہنا تھا کہ  سب سے پہلے ہمیں اِس سیاسی تعصب اور نفرت انگیزی کو ترک کرنا ہے کیونکہ جب تک ہم ایسا نہیں کریں گے  تب تک ہم اِس قابل نہیں ہوسکیں گے کہ ہم پاکستان سے کورونا وائرس کو ختم کرسکیں۔

اداکار و میزبان فخر عالم نے ایک اور ٹوئٹ  کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ کچھ لوگوں کا یہ خیال ہے کہ ایک دن جب وہ صبح اُٹھیں گے تو پوری دُنیا سے وبائی امراض کا خاتمہ ہوجائے گا۔

فخر عالم نے سوالیہ انداز اختیار کیا اور سب سے پوچھا کہ کیا ہمارے پاس راتوں رات کوئی ایسی ویکسین بن جائے گی جو کورونا کو ختم کردے گی اور یہ ویکسین کیا سب کے لیے فوری طور پر دستیاب ہوگی؟

واضح رہے پوری دنیا بہت بری طرح کورونا کی وبا کے شکنجے میں ہے اور یہ وبا روز بروز پھیل رہی ہے لہزا اس وبا سے محفوظ رہنے کہ لیے جو ہدایت دی جا رہی ہے سب اُس پر عمل کریں اور اپنے اپنے گھروں  تک محدود رہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی گلوکارہ پر لائیو کنسرٹ کے دوران حملہ
ننھے وی لاگر شیراز نے انوکھی فرمائش کردی؛ ویڈیو وائرل
پوری دنیا میں پاپ گانوں میں "نازیہ حسن" کا راج ہمیشہ رہے گا، مہوش حیات
سہانا خان کا بریک اپ ہوگیا؟ نئی ویڈیو نے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کردیا
میری پیدائش پر والدہ خوش نہیں تھیں؛ اقرا عزیز کا انکشاف
زندگی میں کافی اتار چڑھاؤ آئے ہیں لیکن میں پیچھے مڑ کر نہیں دیکھوں گی؛ ثانیہ مرزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر