Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا

Now Reading:

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا
وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ پنجاب نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی مکمل ای وی بس سروس کا افتتاح کردیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے الیکٹرک بس میں سواری بھی کی اور تفصیلی معائنہ بھی کیا۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے اس موقع پر ای وی بس کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی۔

بریفننگ میں بتایا گیا کہ الیکٹرک بس میں جی پی ایس لوکیشن ریکارڈر، وائی فائی، یو پی ایس پورٹ اور دیگر سہولیات موجود ہیں، جبکہ الیکٹرک بس میں 30 نشستیں،  80مسافروں کی گنجائش ہو گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بتایا گیا کہ الیکٹرک بس میں اسپیشل افراد کے لیے ریمپ اور نشستیں مخصوص ہو گی، جبکہ پہلی بار بس میں مسافروں کے تحفظ کے لیے فرش پر اینٹی سلپ شیٹ کا استعمال کیا گیا ہے۔

مکمل الیکٹرک بس کے لیے نو مخصوص چارجنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جبکہ بس 250  کلومیٹر فاصلہ طے کر سکے گی، اس کے علاوہ بس میں مسافروں کی سہولت کے لیے روٹ ڈسپلے بھی نظر آئے گا۔

Advertisement

الیکٹرک بس میں خواتین کے لیے الگ فی میل سیکشن ہو گا، جبکہ ہراسانی کے واقعات کے سد باب کے لیے کیمرے بھی نصب ہوں گے، اس کے علاوہ لاہورکے سب سے بڑے طویل ترین 21 کلو میٹر روٹ پر 27 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی۔

ریلوے اسٹیشن تا گرین ٹاؤن براستہ کوئینز روڈ، مزنگ، فیروز پور روڈ، کیمپس پل اور اچھر ہ نہر سے ای بس سروس شروع ہوگی، جبکہ لاہور کی پہلی ای بس سروس پر 17 ہزار مسافر روزانہ سفر کر سکیں گے۔

ریلوے اسٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ ای وی بس سروس کا باقاعدہ آغاز فروری کے وسط میں ہوگا، جبکہ ریلوے اسٹیشن تا گرین ٹاؤن روٹ پر42 جدید ترین بس شیلٹر قائم کیے گئے ہیں ،جہاں ہر 9 منٹ کے بعد بس آئے گی۔

الیکٹرک بس کے لیے مخصوص ایپ بھی متعارف کرائی جائے گی، جس سے بس کی ٹریکنگ ممکن ہو گی، الیکٹرک بس کا کرایہ ڈیجیٹل والٹ، ڈیجیٹل کارڈ کے ذریعے ادا کیا جا سکے گا، اس کے علاوہ یورنیورسل ٹرانسپورٹ کارڈ بھی ایشو کئے جائیں گے، الیکٹرک بس کے لیے 70  ڈرائیور کی اسپیشل ٹریننگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے بس اسٹینڈ پر سولر فین اور واٹر کولر کی تنصیب کا جائزہ لینے کی ہدایت دیتے ہوئے ہر بس اسٹینڈ پر سیف سٹی کیمرے نصب کرنے کا حکم بھی دیا۔

بعدازاں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس بھی ہوا جس میں ای ٹیکسی پراجیکٹ کا جائزہ لیا گیا، مریم نواز نے ای ٹیکسی کی پنجاب میں اسمبلنگ کا جائزہ لینے اور نجی اشتراک سے الیکٹرک چارجنگ اسٹیشنز قائم کرنے کے اقدامات کی ہدایت دی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
مذاکرات کے دوران دراندازی ناقابل قبول ، سیکیورٹی ذرائع کا شدید ردعمل
استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی ، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں ، پاکستان کا دوٹوک موقف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر