
جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے انڈر 19 میچ میں ایک منفرد رن آؤٹ نے دنیائے کرکٹ کو حیران کن واقعے سے دوچار کر دیا۔
اس دلچسپ واقعے کی ابتدا اس وقت ہوئی جب انگلش بیٹر آریان ساونت نے جنوبی افریقی اسپنر جیسن رولیس کی گیند پر زوردار سویپ شاٹ کھیلا، اور گیند فیلڈنگ کے دوران شارٹ لیگ فیلڈر جورچ وان شکالویک کے ہیلمٹ سے ٹکرا کر اسٹمپس کی طرف پلٹ آئی۔
اس موقع پر آریان ساونت کریز سے باہر تھے اور گیند کا اسٹمپس سے ٹکرا جانا ان کے رن آؤٹ کا سبب بن گیا۔
جنوبی افریقی کھلاڑی فوراً خوشیاں منانے لگے، جبکہ شکالویک کو ہیلمٹ پر گیند کے زوردار اثر کی وجہ سے تکلیف ہوئی، اور انھیں فوری طبی مدد کی ضرورت پڑی۔
یہ نایاب واقعہ کمنٹیٹرز کے لیے بھی حیران کن تھا، انہوں نے ایک دوسرے سے سوالات کیے کہ یہ کیا ہوا ہے اور اس طرح کے رن آؤٹ کی کبھی کسی میچ میں مثال نہ ملنے کی بات کی۔
سوشل میڈیا پر بھی اس منفرد رن آؤٹ کے حوالے سے تبصرے ہو رہے ہیں، اور صارفین اس آؤٹ پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News