Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں؛ 10 خارجی جہنم واصل

Now Reading:

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں؛ 10 خارجی جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں؛ 10 خارجی جہنم واصل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں کارروائیاں؛ 10 خارجی جہنم واصل

راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں مختلف کارروائیاں کے دوران 10 خارجی دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی جس دوران 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کلاچی میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔

Advertisement

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ کلاچی میں ہونے والی کارروائی میں 4 خارجی دہشت گرد مارے گئے۔

شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف چار کارروائیاں

آئی ایس پی آر نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف چار کارروائیاں کیں۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں جھڑپیں ہوئیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے مزید بتایا کہ شمالی وزیرستان میں ہونے والی کارروائیوں میں 6 خارجی دہشت گرد مارے گئے جب کہ ہلاک ہونے والے خارجی دہشت گردوں کے قبضے سے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوا۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ مارے جانے والے دہشت گرد نا صرف سیکیورٹی فورسز پر حملوں بلکہ شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے۔

Advertisement

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشنز جاری ہے جب کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز وطن عزیز سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
غزہ میں بچوں کی نسل کشی تاریخ کا سیاہ باب ہے، سیزفائر برقرار رہنا چاہیے، بلاول بھٹو
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
امت مسلمہ کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، مسلم ورلڈ لیگ کے کنونشن سے مولانا فضل الرحمن کا خطاب
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، ہر دن نیا ریکارڈ قائم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر