
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی جانب سے عوام سے مزید احتیاط کرنے کی اپیل کردی گئی ہے
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ظفر کہتےہیں حفاظتی سامان غیر ضروری طور پر استعمال ہوگا تو قلت ہوگی 152اسپتالوں کو ایک ہفتے کیلئےحفاظتی کٹس مہیا کردی گئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حفاظتی سامان سےمتعلق سینٹرل ڈیٹابیس بنائیں گے اور اسپتالوں میں ہدایات پرعملدرآمدبہترطریقےسےنہیں ہورہا۔
ان کا کہنا تھا کہ فرنٹ لائن ورکرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت کا کہنا تھا کہ حکومت نے کہا تھا کوئی وینٹی لیٹرز بنانا چاہتا ہے تو انہیں سہولت دی جائےگی،وینٹی لیٹرز کی یقیناً پاکستان میں کمی ہے،چاہتےتھے لوگ وینٹی لیٹرز میں سرمایہ کاری کریں تاکہ کمی پوری ہوسکے،لوگ ڈریپ کے ذریعے وینٹی لیٹرز بنانے کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں اب تک 44 ہزار 896 کرونا ٹیسٹ ہوچکے ہیں، گزشتہ 24گھنٹے میں 2 ہزار 737 کرونا ٹیسٹ کیے گئے،
2 ہزار737 ٹیسٹ میں سے 248 کیسز مثبت آئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News