Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کی فلسطینی مسلمانوں کے لیے اجتماعی کوششوں کی اپیل

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کی فلسطینی مسلمانوں کے لیے اجتماعی کوششوں کی اپیل

مولانا فضل الرحمان نے ایک نجی تعمیراتی پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلمانوں کے اتحاد اور فلسطینی مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہیں، ایک دوسرے کا دکھ درد اور تکلیف محسوس کرتے ہیں، اور کوئی مسلمان دوسرے پر ظلم نہیں کرتا نہ ہی ظلم کو برداشت کرتا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے فلسطینی مسلمانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مظلوم مسلمانوں کے ساتھ باوقار انداز میں صلح ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی مسلمان جن کا پورا شہر کھنڈر بن چکا ہے، ان کی بحالی کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔

انہوں نے جماعتی حلقوں کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ملک بھر میں فلسطینی مسلمانوں کی آبادکاری کے لیے فنڈ ریزنگ کریں تاکہ ان کی مدد کی جا سکے۔ کاروباری حلقوں سے بھی اپیل کی کہ وہ مظلوم اور بے گھر فلسطینی مسلمانوں کی بحالی کے لیے آگے آئیں اور ان کی مدد کریں۔

تقریب میں مولانا سید محمود میاں، انجینئر ضیاء الرحمن، حافظ نصیر احمد احرار، حافظ غضنفر عزیز، حافظ عبید، عکاشہ میاں، چودھری شبیر نور میو، چودھری اجمل اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر