Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف کا دورہ بلوچستان، اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو دو ٹوک وارننگ

Now Reading:

آرمی چیف کا دورہ بلوچستان، اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو دو ٹوک وارننگ
آرمی چیف کا دورہ بلوچستان، اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو دو ٹوک وارننگ

آرمی چیف کا دورہ بلوچستان، اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو دو ٹوک وارننگ

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا اہم ترین دورہ کیا، جس میں انہوں نے اندرونی اور بیرونی دشمنوں کو دو ٹوک وارننگ دیتے ہوئے واضح اور جاندار پیغام جاری کیا۔

دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اپنے غیر ملکی آقاؤں کی پراکسی بنے ہوئے ہیں، اور منافقت کا لبادہ اوڑھے، شکاری کے ساتھ شکار کرنے اور خرگوش کے ساتھ دوڑنے میں مہارت رکھتے ہیں، ہم انہیں اچھی طرح پہچانتے ہیں۔

چیف آف آرمی اسٹاف نے کہا کہ پاکستان کی قابل فخر قوم اور مسلح افواج کی مشترکہ قوت سے ان دوست نما دشمنوں کو ہر صورت شکست دی جائے گی، انشاء اللّٰہ۔

ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ اپنی مادر وطن اور عوام کے دفاع کے لیے ہم یقینی طور پر ان ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیں گے اور ان دشمنوں کو شکار’ کریں گے چاہے یہ کہیں بھی چھپے ہوں۔

اس موقع پر آرمی چیف نے بلوچستان کے عوام کی سلامتی اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے فوج کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

Advertisement

علاوہ ازیں چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں میں صوبائی حکومت کی مکمل حمایت کے عزم پر بھی زور دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر