Advertisement
Advertisement
Advertisement

کھیلتا پنجاب گیمز کے فائنل مرحلے کا چوتھا روز؛ لاہور 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

Now Reading:

کھیلتا پنجاب گیمز کے فائنل مرحلے کا چوتھا روز؛ لاہور 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست
کھیلتا پنجاب گیمز کے فائنل مرحلے کا چوتھا روز؛ لاہور 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

کھیلتا پنجاب گیمز کے فائنل مرحلے کا چوتھا روز؛ لاہور 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست

لاہور: کھیلتا پنجاب گیمز کے فائنل مرحلے کا چوتھا روز ختم ہوگیا جس میں کئی مقابلے دیکھنے کو ملے جب کہ لاہور 16 گولڈ میڈلز کے ساتھ سرفہرست ہے۔

کھیلتا پنجاب گیمز کے فائنل مرحلے کے چوتھے روز باسکٹ بال بوائز کا فائنل سرگودھا ڈویژن نے جیت لیا، سرگودھا نے فیصل آباد ڈویژن کو 53-68 سےشکست دی۔

باسکٹ بال گرلز کا فائنل لاہور نے جیت لیا، فائنل میں لاہور نے ملتان کو 10-44 سےشکست دی۔ فٹبال کے پہلے سیمی فائنل میں گوجرانوالہ نے بہاولپور ڈویژن کو 0-4 سے شکست دی۔

دوسرے سیمی فائنل میں فیصل آباد نے ساہیوال کو 1-2 سے ہرایا۔ فٹبال کا فائنل کل گوجرانوالہ اور فیصل آباد ڈویژنز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب فیصل آباد ڈویژن نے کبڈی کے فائنل میں ساہیوال ڈویژن کو شکست دے دی، وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب نے فیصل آباد کو کبڈی میچ میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

Advertisement

وزیر کھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے بتایا کہ میڈل ٹیبل پر لاہور 16 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔

وزیرکھیل پنجاب کے مطابق فیصل آباد ڈویژن 12 گولڈ میڈل کے ساتھ دوسرے اور گوجرانوالہ ڈویژن 10 گولڈ میڈل کے ساتھ تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی افریقا نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو 55 رنز سے شکست دیدی
پہلا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان کا ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی آج، ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر