
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے تھائی لینڈ کے قونصل جنرل سراشیٹ بونٹینینڈ نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے اور سرمایہ کاری کے مواقعوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گورنر سندھ نے کہا کہ تھائی لینڈ کے سرمایہ کار صوبے کے مختلف پرکشش شعبوں سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکتے ہیں، خاص طور پر آئی ٹی اور دیگر ترقیاتی شعبوں میں۔
کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا کہ وہ تھائی لینڈ سے تجارت میں اضافہ کے خواہشمند ہیں اور اس ضمن میں متعلقہ حکام سے بات کریں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔
تھائی قونصل جنرل سراشیٹ بونٹینینڈ نے کراچی میں تعلیم اور پینے کے صاف پانی کے منصوبوں میں دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے متعلقہ حکام سے مزید بات چیت کریں گے۔
گورنر سندھ نے قونصل جنرل کو یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اس شعبے میں اپنی بھرپور مدد فراہم کرے گی۔
ملاقات کے دوران، تھائی قونصل جنرل نے گورنر ہاؤس میں شجر کاری مہم کے تحت ایک پودا بھی لگایا، جس کا مقصد ماحولیاتی بہتری اور دونوں ممالک کے تعلقات میں مزید استحکام لانا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News