Advertisement
Advertisement
Advertisement

یوم یکجہتی کشمیر: عسکری قیادت اور افواج پاکستان کا کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ

Now Reading:

یوم یکجہتی کشمیر: عسکری قیادت اور افواج پاکستان کا کشمیری عوام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
بنو ضلع میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 4 زخمی

بنو ضلع میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 6 خوارج ہلاک، 4 زخمی

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر عسکری قیادت اور افواج پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں ان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہان اور پاکستانی فوج نے کشمیری عوام کے حوصلے اور عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق افواج پاکستان نے کہا کہ کشمیری عوام نے دہائیوں سے جاری جبر، ریاستی سرپرستی میں بربریت اور سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو برداشت کیا ہے۔ ان کا غیر متزلزل عزم پوری قوم کے لیے ہمت اور حوصلے کی علامت ہے۔

پاکستان کی مسلح افواج سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، بشمول ماورائے عدالت قتل، جبری گمشدگیوں اور بلاجواز گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتی ہیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ بھارت کی یہ مظالم بین الاقوامی قوانین، انسانی اصولوں اور بنیادی انسانی حقوق کی صریح خلاف ورزی ہیں۔

Advertisement

پاکستان عالمی برادری، بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں اور اقوامِ متحدہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ فوری اور مؤثر اقدامات کریں اور اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نافذ کیا جائے۔

آئی ایس پی آر کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ افواج پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مسئلہ کشمیر پر اپنے منصفانہ موقف سے وابستہ رہیں گے۔ پاکستان کی مسلح افواج پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے اپنے فرض پر قائم ہیں۔

پاکستان زندہ باد! کشمیر پائندہ باد!

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر