Advertisement
Advertisement
Advertisement

صدر مملکت اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

Now Reading:

صدر مملکت اور چینی ہم منصب کے درمیان ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور عالمی امور پر تبادلہ خیال

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات، مشترکہ دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر بات چیت کی گئی۔

دونوں رہنماؤں نے شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کی بنیادی دلچسپی کے امور پر بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

صدر آصف زرداری نے اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان منفرد، آزمودہ اور خصوصی تعلقات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ چین کی مثالی ترقی اور خوشحالی چینی قیادت کے ویژن کی فعالیت کا مظہر ہے۔

صدر مملکت نے عالمی ترقی میں چین کے تعاون کو سراہا اور صدر شی جن پنگ کو خراج تحسین پیش کیا۔ دونوں رہنماؤں نے عوامی روابط اور ثقافتی تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں۔

ملاقات کے دوران صدر آصف زرداری نے صدر شی جن پنگ کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی، جسے چینی صدر نے خوشی سے قبول کیا۔ ملاقات کے اختتام پر صدر شی جن پنگ نے صدر آصف زرداری اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب: روجھان میں کچے کے ڈاکوؤں کا حملہ، پانچ نوجوان اغوا
وزیراعظم شہباز شریف ہنگامی عرب اسلامی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے قطر روانہ
سیالکوٹ میں افسوسناک واقعہ، چار دوست برساتی نالے میں ڈوب کر جاں بحق
شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلیے خصوصی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا
آئی ایم ایف سمجھ چکاکہ سیلاب کے بعد پاکستان سنگین حالات سے دوچار ہے ، وزیر خزانہ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر