
پاکستان اور ازبکستان کا خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ
تاشقند: پاکستان اور ازبکستان نے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کا تیسرا دور تاشقند میں منعقد ہوا جس میں پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل خارجہ سیکرٹری سید علی اسد گیلانی جب کہ ازبک وفد کی قیادت اول نائب وزیر خارجہ علی یوف بخروم جان نے کی۔
دفتر خارجہ نے بتایا کہ پاک ازبک وفود نے بین الپارلیمانی تعلقات سیاسی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان نے کہا کہ دونوں کے درمیان معیشت، تجارت، توانائی، سرمایہ کاری، تعلیم، ثقافت، آئی ٹی اور سیاحت کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان نے اہم عالمی و علاقائی تبدیلیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا جب کہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔
دفتر خارجہ نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان اور ازبکستان نے اہم بین الاقوامی اور علاقائی فورمز پر تعاون کو فروغ دینے پر بھی اتفاق ہوا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سیاسی مشاورت کا چوتھا دور پاکستان میں منعقد ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News