امریکی وزیرخارجہ کا جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنےکااعلان
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے جی 20 سمٹ میں شرکت نہ کرنےکااعلان کیا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیو نے کہا کہ جوہانسبرگ میں ہونےوالی جی 20 سمٹ میں شرکت نہیں کروں گا، جی 20 وزرائےخارجہ کااجلاس جنوبی افریقہ میں20فروری سےشروع ہورہا ہے۔
امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ جنوبی افریقہ نجی املاک ضبط کرکےبراکام کررہاہے، جنوبی افریقہ مساوات اور پائیدار ترقی کے نام پر جی 20 کااستعمال کررہا ہے۔
مارکوروبیو نے مزید یہ بھی کہا کہ میرا کام امریکی مفادات کو آگے بڑھانا ہے، میرا کام امریکی ٹیکس کا پیسہ ضائع کرنا نہیں، نہ ہی میرا کام امریکی دشمنی کو بڑھانا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
