Advertisement
Advertisement
Advertisement

بنگلہ دیش بحریہ کے نیول چیف کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

Now Reading:

بنگلہ دیش بحریہ کے نیول چیف کا نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

 بنگلہ دیش بحریہ کے نیول چیف ایڈمرل نظم الحسن نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) بنگلہ دیش بحریہ کے نیول چیف استقبال سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کیا۔ نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے ایڈمرل نظم الحسن کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

دورے کے دوران، بنگلہ دیش کے نیول چیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پرنسپل اسٹاف آفیسرز نیول ہیڈکوارٹرز سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، بنگلہ دیش کے نیول چیف نے پاک بحریہ کی بحری سیکیورٹی اور استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ دونوں سربراہان نے دو طرفہ دفاعی تعلقات کے دائرہ کار کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔

Advertisement

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے امن ڈائیلاگ میں شرکت کرنے پر بنگلہ دیش نیول چیف کا شکریہ ادا کیا۔ اس دورے کے نتیجے میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے تعلقات میں مزید فروغ متوقع ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے اہم ثابت ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر