
پنجاب میں زراعت، صنعت اور انفراسٹکچر کا دور اپنے عروج پر ہے
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک جماعت یوم سیاہ منارہی ہے ان کے اعمال بھی سیاہ ہیں۔
وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ٹولہ یوم سیاہ ہی مناتا رہتا ہے عوام کسی بھی احتجاج میں دلچسپی نہیں رکھتے، صوابی میں جلسہ ہے، سرکاری وسائل کا بھرپور استعمال ہوگا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمرایوب آج بھی فارم 47 پر اسٹے لے کر بیٹھے ہیں، ایک ایسی جماعت ہے جس کے مقدر میں رونا لکھا ہے، ایک صوبے میں 12 سال سے ان کی حکومت ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو فتنہ فساد اور انتشارملا، کے پی کے عوام کو ایک لمبا انتظار ملا کہ حالات بہتر ہوں گے،کےپی کے عوام کو کرپشن کی لمبی داستانیں ملی ہیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کو چیلنج کرتی ہوں ایک سالہ کارکردگی بتائیں؟ علی امین کےپی کے عوام کو ایک سال کی کارکردگی کا بتائیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے بچوں کو زہر آلود تقاریر کی ضرورت نہیں ہے، کل پاکستان میں روشنیوں اور خوشی کا ماحول تھا، پاکستان میں چیمپئنزٹرافی کا انعقاد کیاجارہا ہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے تمام اقدامات مریم نواز دیکھ رہی ہیں، اسٹیڈیم کو سیاست کےلیے استعمال کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 8 فروری کی اہمیت سیاسی تاریخ میں اہمیت کی حامل ہے، 8 فروری کو شہباز شریف کو حکومت ملی، 8 فروری کو پاکستان کو ڈیفالٹ سے نجات ملی۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں 54 ارب کا ریلیف دے کر عوام کو سہولیات دی گئیں، پنجاب کے عوام کو ہمت کارڈ دیاگیا، آج کے دن کو پاکستان کی تعمیرو ترقی کے ساتھ جوڑا جارہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ آج پاکستانی قوم تعمیروترقی منارہی ہے،گزشتہ سال الیکشن سے پہلے ملک میں کیاحالات تھے، گزشتہ سال افراتفری کا عالم تھا، عدالتوں پر حملےہورہےتھے۔
عظمیٰ بخاری نے مزید یہ بھی کہا کہ دھمکیاں دی جارہی تھیں، آئی ایم ایف کوخط لکھوائے جارہے تھے، مریم نواز نے کے پی، بلوچستان کے بچوں کے لیے اسکالرشپ پروگرام کا آغازکیا ہے۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ 8 فروری کی اہمیت سیاسی تاریخ اور عوامی دلوں و دماغ میں زیادہ ہےکیونکہ اسے ملکی تعمیر و ترقی سے جوڑا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News