Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارش کے بعد مٹی سے خوشبو کیوں آتی ہے؟

Now Reading:

بارش کے بعد مٹی سے خوشبو کیوں آتی ہے؟

بارش ہو تو زمین سے سوندھی سوندھی خوشبو آتی ہے۔ اس کے پیچھے سائنس ہے۔ یہ خوشبو کا ایک خاص نام بھی ہے، پیٹریکور اور یہ اس قدر خوشگوار ہوتی ہے کہ بعض کمپنیوں نے اس سے ملتی جلتی خوشبوئیں بنانے کی کوشش کی ہے۔
برطانیہ کے مائیکروبیالوجی کے پروفیسر مارک بٹر نے بتایا: مٹی میں جراثیم کی بہتات ہوتی ہے، اس لیے جب آپ کہتے ہیں کہ آپ گیلی مٹی سونگھتے ہیں تو آپ دراصل اس مالیکیول کو سونگھ رہے ہوتے ہیں جسے ایک خاص قسم کا جرثومہ تیار کرتا ہے۔
جب بارش کے قطرے مٹی سے ٹکراتے ہیں یہ مالیکیول ہوا میں منتشر ہو جاتا ہے اور لوگوں کی ناک تک پہنچ کر انھیں خوشبو کا احساس دلاتا ہے۔ اس مالیکیول کا نام جیوسمن ہے اور اسے بنانے والی جرثومے کا نام سٹریپٹومائسیز ہے۔ یہ وہی جرثومہ ہے جس سے اینٹی بایوٹک ادویات بھی تیار کی جاتی ہے۔

سویڈش زرعی یونیورسٹی کے پال بیشر نے کئی جگہوں سے مٹی کے نمونے دیکھے ہیں جن میں اسٹریپٹو مائسس کے جتھے تھے۔ پہلے خیال تھا کہ ان سے خارج ہونے والی خاص بو انہیں زہریلا ثابت کرنے کے لیے ہوتی ہیں کیونکہ اس گروہ کے بعض بیکٹیریا زہریلے بھی ہوتے ہیں۔

لیکن اب معلوم ہوا ہے کہ بیکٹیریا یہ بو اس لیے خارج کرتے ہیں کہ وہ ریڑھ کی ہڈی کے بغیر کیڑوں اور کیچووں کو اپنی جانب راغب کرسکیں تاکہ وہ بیکٹیریا کے پاس آکر انہیں مزید فاصلے تک لے جاسکیں۔ یہ عمل بارش کے بعد مزید تیز ہوجاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر؛ ویڈیو وائرل
گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟
اکثر سڑک پر 1 جوتا گرا ہوا کیوں نظر آتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر