Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر، وزیراعظم نے ڈیتھ پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دے دی

Now Reading:

سرکاری ملازمین کیلئے بُری خبر، وزیراعظم نے ڈیتھ پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دے دی
وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا سحر و افطار میں گیس لوڈشیڈنگ کی شکایات کا نوٹس

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سرکاری ملازم کی دوران ملازمت انتقال سے متعلق ڈیتھ پالیسی میں تبدیلی کی منظوری دے دی۔

سروس کے دوران فوت ہونے والے سرکاری ملازمین کے خاندانوں کے لیے بڑی سہولت ختم ہوگئی ہے، دوران سروس انتقال پر سرکاری ملازم کے بچے کو اب نوکری نہیں ملے گی۔

وزیراعظم کی جانب سے نوکری کی سہولت ختم کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو جواز بنایا گیا اور امدادی پیکج سے ملازمت کی فراہمی کو ختم کرنے کی منظوری دی گئی۔

دیگر تمام فوائد مرنے والے سرکاری ملازمین کے اہل خانہ کو ملتے رہیں گے جبکہ شہید اہلکاروں اور دہشت گردی کا نشانہ بننے والے سرکاری ملازمین کے ورثا فیصلے سے متاثر نہیں ہونگے۔

 وزیراعظم کی جانب سے کیے گئے فیصلے سے بیوہ/شوہر یا متوفی سرکاری ملازمین کے بچے کی پہلے سے کی گئی تقرری بھی متاثر نہیں ہوگی۔

Advertisement

اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزارتوں، ڈویژن اور صوبوں کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا جبکہ تمام وزارتوں، ڈویژنوں کو متعلقہ محکموں سے وزیراعظم کی ہدایات پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت بھی دے دی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر