Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کا ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی دہشتگردی کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ

Now Reading:

پاکستان کا ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی دہشتگردی کیخلاف عالمی اقدام کا مطالبہ
منیر اکرم

پاکستان نے سلامتی کونسل کو کالعدم ٹی ٹی پی سے خبردار کردیا

پاکستان نے ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی دہشتگردی کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کردیا۔

اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل ٹی ٹی پی، مجیدبریگیڈ اور داعش کے خطرےکا نوٹس لے۔

پاکستان نے ملک کے اندر داعش کی بھرتی کا الزام سختی سے مسترد کردیا اور کہا کہ افغانستان میں 2 درجن سے زائد دہشتگرد گروہ سرگرم ہیں، افغانستان داعش کی بھرتی اورسہولت کاری کامرکز ہے، داعش کے خطرے کی ہرطرف بات کی جارہی ہے۔

منیر اکرم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی اور مجیدبریگیڈ سے پاکستان کو لاحق خطرات کا کوئی ذکر نہیں ہورہا، پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ کی بھاری قیمت چکائی ہے، ہم نے 80 ہزار جانیں گنوائیں، معیشت کو شدید نقصان پہنچا۔

پاکستان نے انسداد دہشتگردی نظام اور پابندیوں کے طریقہ کار میں ضروری اصلاحات پر زوردیتے ہوئے کہا کہ انسداد دہشتگردی حکمت عملی پر بہترعمل کیلئے جنرل اسمبلی ذیلی ادارہ بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر