Advertisement
Advertisement
Advertisement

سہ ملکی سیریز؛ کراچی اسٹیڈیم میں آنے والے شائقین کے لیے خصوصی ہدایات جاری

Now Reading:

سہ ملکی سیریز؛ کراچی اسٹیڈیم میں آنے والے شائقین کے لیے خصوصی ہدایات جاری
سہ ملکی سیریز؛ کراچی اسٹیڈیم میں آںے والے شائقین کے لیے خصوصی ہدایات جاری

سہ ملکی سیریز؛ کراچی اسٹیڈیم میں آںے والے شائقین کے لیے خصوصی ہدایات جاری

کراچی میں ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریز کے حوالے سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے شائقین کے لیے خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

کراچی میں ہونے والی سہ ملکی کرکٹ سیریزکے حوالے سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ نے جامع سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا ہے جب کہ میچ دیکھنے آنے والے شائقین کے لیے خصوصی ہدایات بھی جاری کی گئیں ہیں۔ ایس ایس یو اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 5 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے۔

اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق 12 اور 14 فروری کو میچز نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے، سیکیورٹی پلان کے مطابق ایس ایس یو کے 620 کمانڈوز بشمول لیڈی کمانڈوز اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

ایس ایس یو نے بتایا کہ سیکیورٹی ڈویژن کے 1220، ٹریفک پولیس کے 1390، اسپیشل برانچ کے 280 اہلکار اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں جب کہ اہلکار نیشنل بینک کرکٹ اسٹیڈیم، کراچی ایئرپورٹ، روٹس، پارکنگ پوائنٹس، ہوٹلز اور دیگر مختلف مقامات پر مامورہیں۔

انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں ماہر نشانہ باز بھی حساس مقامات پر تعینات ہیں، جدید تربیت یافتہ کمانڈوز پر مشتمل (S.W.A.T) ٹیم کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہے گی۔ شائقین کرکٹ سے درخواست ہے کہ وہ سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور میچ والے دن ٹریفک پلان کو فالو کریں تاکہ کسی قسم کی مشکلات سے بچا جاسکے۔

Advertisement

ڈاکٹرمقصود احمد کے مطابق سیکیورٹی انتظامات کا مقصد تمام تماشائیوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے، ایس ایس یو کی خصوصی کمانڈ اینڈ کنٹرول بس اسٹیڈیم کے اطراف امن و امان کی نگرانی کے لیے تعینات کی جائے گی جب کہ نیشنل بینک اسٹیڈیم میچ دیکھنے آنے والے شائقین کے لیےپارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اسٹیڈیم کے اطراف تمام سڑکیں ٹریفک کی آمدورفت کے لیے کھلی رہیں گی، اسٹیڈیم سے متصل چائنہ گراؤنڈ میں گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے۔ وی آئی پیز اور خصوصی پاسز کی حامل گاڑیوں کی پارکنگ اسٹیڈیم کے اندر رکھی گئی ہے جب کہ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے صرف مرکزی گیٹ اور گیٹ نمبر 12، 13 اور 14 استعمال کیے جاسکیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف وی آئی پیز اور اسٹیکر / پاسز کی حامل گاڑیاں گیٹ نمبر 8 سے داخل ہوسکیں گی، اسٹیڈیم کے احاطے میں سی این جی سلینڈر نصب شدہ گاڑیوں کے داخلے پر سخت پابندی ہوگی جب کہ نیشنل بینک اسٹیڈیم کے تمام گیٹ میچ کے شروع ہونے سے 3 گھنٹے پہلے کھول دیے جائیں گے۔

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ⁠اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے اپنا اصل قومی شناختی کارڈ لازمی ہمراہ لائیں، ⁠اسٹیڈیم میں داخل ہونے کے لیے فزیکل میچ ٹکٹ (اصل میچ ٹکٹ کی ہارڈ کاپی) کا ہونا لازمی ہے جب کہ آن لائن ٹکٹس پر اسٹیڈیم میں داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔

ڈاکٹرمقصود احمد کا کہنا تھا کہ آن لائن بک کروائے گئے ٹکٹس ٹی سی ایس کے مقرر کردہ مراکز سے فزیکل ٹکٹس حاصل کرسکتے ہیں، ⁠تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں کھانے پینے کی کوئی بھی چیز لانے کی اجازت نہیں ہوگی جب کہ مشروبات، گلاس، پلاسٹک بوتلیں یا کوئی بھی نشہ آور اور ممنوع اشیاء لانے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ⁠کھانے پینے اور ریفریشمنٹ کی اشیاء اسٹیڈیم کے اندر لگے اسٹالز پر دستیاب ہوں گی، ممنوعہ اشیاء میں آتشی اسلحہ، کھلونا بندوق، دھماکہ خیز مواد، آتشبازی اور سگریٹ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ میچ باکس، لائٹر، خواتین کے ہینڈبیگ، تیز دھار اشیاء، دھاتی/لکڑی کی اشیاء اندر لانا ممنوع ہیں۔ تمام تماشائیوں کو داخلی دروازوں پر سیکیورٹی چیکنگ سے گزارا جائے گا اور اس کے علاوہ  ڈرون کیمروں کے استعمال پربھی سخت پابندی ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایشین یوتھ گیمز 2025: پاکستان والی بال فائنل میں پہنچ گیا
بولنگ میں بہتری لائیں گے، غلطیاں نہیں دہرائیں گے، سلمان علی آغا
اسٹار فٹبالر رونالڈو نے 950 واں گول کر کے میسی کو مزید پیچھے چھوڑ دیا
ہیڈ کوچ مائیک ہیسن بابر اعظم کی فارم میں واپسی کے لئے پُر امید
پی ایس ایل فرنچائز کے نئے 10 سالہ معاہدے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
ویمن کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی، ہیڈ کوچ محمد وسیم کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر