Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر کا کراچی کی تعمیر شدہ پراپرٹی پر ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری

Now Reading:

ایف بی آر کا کراچی کی تعمیر شدہ پراپرٹی پر ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی میں تعمیر شدہ پراپرٹی کے لیے ریلیف کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے تحت رہائشی اور کمرشل پراپرٹی کے مختلف کیٹیگریز کے لیے ویلیو کم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 5 سے 10 سال پرانے رہائشی گھروں کے تعمیر شدہ حصے کی ویلیو 5 فیصد کم تصور کی جائے گی، جبکہ 10 سے 15 سال پرانے گھروں کے تعمیر شدہ حصے کی ویلیو 7.5 فیصد کم کی جائے گی۔

15 سے 20 سال پرانے گھروں کے تعمیر شدہ حصے کی ویلیو 10 فیصد کم تصور کی جائے گی۔

رہائشی فلیٹس کے حوالے سے بھی ویلیو کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 5 سے 10 سال پرانے فلیٹ کی ویلیو 10 فیصد کم، 10 سے 15 سال پرانے فلیٹ کی ویلیو 20 فیصد کم، اور 20 سے 30 سال پرانے فلیٹ کی ویلیو 30 فیصد کم تصور کی جائے گی۔ 30 سال سے زائد پرانے فلیٹس کی ویلیو 50 فیصد کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

کمرشل پراپرٹی کے حوالے سے بھی ریلیف دیا گیا ہے۔ 10 سے 15 سال پرانی کمرشل پراپرٹی کی ویلیو 5 فیصد کم، 15 سے 25 سال پرانی کمرشل پراپرٹی کی ویلیو 8 فیصد کم، اور 25 سال سے زائد پرانی کمرشل پراپرٹی کی ویلیو 10 فیصد کم تصور کی جائے گی۔

اس کے علاوہ ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے ڈیفنس میں واقع کمرشل پراپرٹی کی ویلیو 15 فیصد زیادہ تصور کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر