
ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA)، ڈاکٹر رافیل ماریانو گروسی نے دو روزہ دورے پر پاکستان کا دورہ کیا۔
اس دوران ان کی ملاقات وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے ہوئی، جس میں جوہری سائنس اور ٹیکنالوجی کے پرامن استعمال میں پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ہونے والی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گروسی نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین ڈاکٹر راجہ علی رضا انور اور دیگر ارکان سے بھی ملاقات کی، جس میں IAEA کے “ایٹمز فار پیس اینڈ ڈویلپمنٹ” پروگرام کے تحت پاکستان میں جوہری سائنس کے فروغ پر بات چیت کی گئی۔
انہوں نے پاکستان نیوکلئیر ریگولیٹری اتھارٹی کے زیر اہتمام “نیوکلیئر سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین کے لئے مواقع” کے سیمینار میں بھی شرکت کی، جس کا مقصد خواتین کی نیوکلیئر ٹیکنالوجی کے استعمال میں بڑھتی ہوئی شمولیت کو فروغ دینا تھا۔
گروسی نے اس موقع پر پاکستانی خواتین کی نیوکلیئر سائنس میں شمولیت کو سراہا اور کہا کہ سائنس کے مختلف شعبوں میں خواتین کی بھرپور شرکت عالمی مسائل کے حل کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نیوکلیئر ٹیکنالوجی کا مثبت استعمال عالمی ترقی اور انسانیت کی بھلائی کے لیے اہم ہے۔
دورے کے دوران گروسی نے سینٹر فار انٹرنیشنل پیس اینڈ سٹیبلیٹی کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول میں نیوکلیئر سائنسز کے کردار پر روشنی ڈالی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News